انقرہ یکم نومبر(ایس ا و نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کی معروف خبر رساں ایجنسی Dogan نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایک کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں استنبول شہر کے ایشیائی حصے کے نزدیک ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا ہے۔ جہاز پر عملے کے 10 ارکان سوار ہیں۔ایجنسی کے مطابق جہاز کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ادھر ترکی کی ساحلی پولیس نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ حکام بحری جہاز کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹوں کی تحقیق کر رہے ہیں۔